• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر علی زیدی سے عاصم باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی زیدی نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور ان کی ٹیم کی مختلف منصوبوں کی تیزی سے تکمیل یقینی بنانے کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کو صنعتی اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرے گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے علی زیدی اور ان کی وزارت کی جانب سے سی پیک کی کامیابی کے لئے تعاون پر شکریہ اداکیا۔ دریں اثناوفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے نئےسفیر نونگ رونگ نے بھی ملاقات کی جس میں گوادر اور کراچی میں سی پیک منصوبوں میں میری ٹائم سیکٹر میں تعاون میں اضافے اور پاکستان کی صنعتی ترقی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین