مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری

December 22, 2020

الیکشن کمیشن کی جانب سے مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی حلقوں میں ووٹرز میں صنفی تفریق 10.72 فیصد ہے جبکہ بلوچستان کے حلقوں میں مجموعی طور پر صنفی ووٹرز تفریق 14.72 فیصد ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ووٹرز میں صنفی تفریق 13.41 فیصد ہے جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر صنفی ووٹرز تفریق 10.42 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ووٹرز میں صنفی تفریق 9.83 فیصد ہے۔