• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا دو قومی اور چھ صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دفتر کو اس کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ قبل ازیں این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں ضمنی انتخابات کا انعقاد فی الحال نہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کمیشن کا ایک اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن‘ سینئر رہنما پی پی پی تاج حیدر اور الیکشن کمیشن کے افسران نے شرکت کی۔ سندھ حکومت کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور سندھ حکومت کے دیگر نمائندگان نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ اس وقت پورے ملک میں 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات زیر التواء ہیں جن میں 6 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں۔

تازہ ترین