سندھ پولیس، پانچ روز کے دوران کورونا کے 149مثبت کیسز سامنے آئے

December 23, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس میں گذشتہ پانچ روز کے دوران کورونا کے 149کیسز مثبت آئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد4084 ہوگئی ،کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران22 پولیس افسران/جوان شہید ہوئے۔زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 465ہے۔