آواران میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

December 24, 2020

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں آواران کے علاقے سیلاک کاور میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا ۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی سامان برآمد ہوا۔