کاون کی کمبوڈیا کی ہتھنی میں دلچسپی

December 24, 2020

تنہائی کے باعث پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا جانے والا کاون ہاتھی اب زیادہ عرصہ اکیلا نہیں رہے گا۔

کمبوڈیا سینکچوری کے نگراں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کاون ہاتھی نے کمبوڈیا سینکچوری میں ایک ہتھنی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

کمبوڈیا سینکچوری کے نگراں نے مزید بتایا کہ کاون کو مکمل ٹھیک ہونے پر سیکنچوری میں 3 ہتھنیوں کے ساتھ چھوڑا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نئے ماحول میں کاون ہاتھی کی سماجی زندگی میں آہستہ آہستہ بہتری آ رہی ہے۔

کمبوڈیاکے وزیرِماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ کاون کمبوڈیا میں کئی بچوں کا باپ بن سکے گا۔

واضح رہے کہ 2012ء میں اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں مادہ ساتھی کی ہلاکت کے بعد کاون تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، گزشتہ ماہ اسے پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا گیا۔