کیماڑی میں کوئی پراسرار گیس نہیں پھیلی، پولیس

December 24, 2020


پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں کوئی پراسرار گیس نہیں پھیلی ہے۔

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار گیس پھیلنے کے معاملے پر پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے سانس کی شکایت کی وجہ سے اسپتال آئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ پورے علاقے کو چیک کیا گیا ہے ایسے کوئی شواہد نہیں ملے اور جو افراد اسپتال آئے وہ بھی طبی امداد کے بعد گھر روانہ ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو روز کے دوران 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائدکی طبیعت خراب ہوئی، رواں سال فروری کے مہینے میں گیس سے لوگ متاثر ہوئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے لوگ کی طبیعت خراب ہوئی اور 2 افراد دم توڑ گئے۔