کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچنےکی تردید

December 24, 2020

صوبائی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچنے کی تردید کردی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عطاالرحمن کا کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچے کا دعویٰ غلط ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وہ چیئرمین نیشنل ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دیگر دعوؤں کی بھی تردید کرتے ہیں۔

ڈاکٹرعطا الرحمن نے نئےکورونا وائرس کے 70 فیصد پھیلاؤ کی بھی بات کی تھی۔