ن لیگی ارکان کےاستعفوں پر کارروائی سرکاری لیٹر پیڈ پر استعفے ملنے کے بعد کی، قومی اسمبلی

December 24, 2020


قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کےاستعفوں پر کارروائی سرکاری لیٹر پیڈ پر استعفے ملنے کے بعد کی۔

ترجمان قومی اسمبلی نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کے استعفوں پر بیان جاری کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی استعفوں اور ان پر کیے دستخطوں کی تصدیق کے بعد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان کے موصول استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، استعفوں کی تصدیق کے لیے ممبران کو مراسلہ بھیجا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوکر تصدیق یا تردید کریں۔

ترجمان نے کہا کہ استعفوں پرکارروائی قومی اسمبلی کےقواعد و ضوابط کےتحت ہوگی۔