• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی پارٹی رہنماؤں کی جانب سے استعفے اسپیکر اسمبلی کو جمع کروانے کی تردید


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنماؤں کے براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے جمع کروانے کی تردید کردی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد سجاد کے اسپیکر قومی اسمبلی کو براہ راست استعفے جمع کروانے کی خبر غلط ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے استعفے پارٹی کے صوبائی صدر کو جمع کروائے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ امیر مقام نے یہ استعفے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو بھجوادئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ارکان کے براہ راست اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے دینے اور انہیں تصدیق کے لیے بلانے کی خبر حقائق کے برعکس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان سے تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ چلائی جائیں۔

تازہ ترین