ملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا اہم کردار ہے، محمود خان

December 25, 2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کہتے ہیں کہملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔

مسیح برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ملک اورخصوصاً خیبرپختونخوا کی مسیحی برادری کو کرسمَس کی مبارکباد دیتا ہوں۔

محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔

محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔