• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے دورانِ پرواز کرسمس منائی گئی۔

گزشتہ رات کراچی تا اسلام آباد کی پرواز پر مسیحی کریو نے سانتا کلاز بن کر کرسمس کی رات خوشیاں منائیں۔

طیارے میں کرسمس کی دھن پر میوزک بجا کر تمام بچوں میں تحائف اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر جہاز میں جشن کا سا سماں تھا، اس صورتِ حال سے مسافر بہت محظوظ ہوئے۔


کئی مسافروں نے جہازمیں کرسمس منانے پر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور اپنے موبائیل فونز سے ویڈیوز بھی بنائیں۔

اس سلسلے میں ترجمان پی آئی اے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ تمام مسیحی ہمارے بھائی ہیں، ان کی خوشیاں ہماری خوشیاں ہیں۔

تازہ ترین