چوہدری محمد سرور کی کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد

December 25, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کی مکمل حمایت اور پاسداری کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔