’ٹرکی‘ کس کو بہت پسند ہے؟، کرینا کپور نے بتادیا

December 25, 2020

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اکثر اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں، خاص طور پر اپنے صاحبزادے تیمور کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسمس کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے ساتھ کھڑی ہیں جبکہ اُن کے صاحبزادے تیمور ’ٹرکی‘ (کرسمس کی روایتی ڈش) کھانے میں مصروف ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے تصویر کے ساتھ مختلف ایموجیز بھی پوسٹ کی ہیں اور تحریر کیا کہ ’کسی کو ٹرکی بہت پسند ہے‘


واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیابھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔ اس حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔