ن لیگ کا موقف واضح اس حکومت سے بات نہیں ہوگی، محمد زبیر

December 25, 2020

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کا موقف واضح ہے اس حکومت سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

ایک انٹرویو میں محمد زبیر نے کہا کہ ٹریک ون اور ٹریک 2 کوئی بھی بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کی حکومت چلی جائے پھر سب کچھ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی بات کریں گے عوام کے ساتھ کریں گے، ڈھائی سال حکومت کے پاس تھے، ہم نے ہر موقع دیا کہ ورکنگ ریلیشن قائم ہوسکے۔


سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس دورانیے میں تو کسی سے ہاتھ ملانے پر تیار نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر اہم موقع پر اپوزیشن موجود ہوتی تھی، وزیراعظم ہی نہیں بیٹھتے تھے، تو ہم کس سے بات کرتے۔