امریکی سُپر گَن نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے

December 26, 2020

امریکی توپ سے 70 کلو میٹر دور درست نشانہ لگاکر نیا ریکارڈ بنادیا گیا۔

اس ’’سُپر گَن‘‘ کو امریکی ریاست ایریزونا میں ٹیسٹ کیا گیا۔ 70 کلو میٹر دور سے درست نشانہ لگا کر اس سپر گن نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

سپر گن میں استعمال ہونے والا شیل جی پی ایس اور لیزر ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئی سپر گن 2023 تک عسکری مقاصد کے لیے تیار ہو جائے گی۔