مسلم لیگ (ن) نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا

December 26, 2020

مسلم لیگ نون نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کا ایشو پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ نے ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کے ایشو پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کئی دنوں سے سرپا احتجاج ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مبہم سوالوں کو پرچے سے خارج کیا جائے اورایف آئی اے کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے۔

خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ 2020 کے لیے داخلہ امتحان 29 نومبر کو لیا گیا تھا جبکہ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے لیے خصوصی امتحان 13 دسمبر کو ہوا تھا۔

ایم ڈی کیٹ 2020 میں کامیاب ہونے والے طلبہ 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔