سندھ پولیس 4 روز کے دوران کورونا کے 147مثبت کیسز

December 28, 2020

سندھ پولیس 4 روز کے دوران کورونا کے 147مثبت کیسز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس میں گذشتہ4 روز کے دوران کورونا کے 147کیسز مثبت آگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 4231ہوگئی ،کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران22 پولیس افسران،جوان شہید ہوئے، جبکہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 562ہے،ابتک 3647 افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیے کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں،کرونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کیلئے انتہائی پر عزم اور ان کےحوصلےبلند ہیں۔