کپڑوں کو سینیٹائز کرنے والا 'ائیر ڈریسر

December 28, 2020

معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے ایک ایسی پروڈکٹ پیش کی ہے جو کہ آپ کے کپڑے سینیٹائز کر کے اسے جراثیم سے پاک کر دے گی۔

سام سنگ کی جانب سے 'ائیر ڈریسر پیش کیا گیا ہے جو کہ ایک پورٹ ایبل وارڈ روب کی طرح ہے اور یہ آپ کے کپڑے سینیٹائز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس پروڈکٹ میں 'جیٹ اسٹیم ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

سام سنگ نے دعوی کیا ہے کہ ان کی یہ پروڈکٹ آپ کے کپڑوں کو 99 اعشاریہ 9 فیصد تک وائرس اور بیکٹیریا سے پاک کر سکتی ہے جبکہ یہ دیگر مضر مادوں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

سام سنگ کے فرج کی طرح دکھنے والے ائیر ڈریسر میں ایک اور خاص بات بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ آپ کے کپڑوں میں کسی بھی طرح کی بدبو کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

سام سنگ کی یہ پروڈکٹ صارفین آن لائن یا سام سنگ کے اسٹورز سے 1500 ڈالرز میں حاصل کی جا سکتی ہے۔