مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی نےخودکشی کرلی، تعداد 486 ہوگئی

December 28, 2020

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی، جس کے بعد خودکشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 486 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورسز کے کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

کے ایم ایس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔