قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

December 29, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت آج بروز منگل کو نیب ہیڈکوارٹرز میں ہو گا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انکوائریوں، بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کی منظوری دی جائے گی۔