پیارے بچو! نیا سال مبارک

January 03, 2021

پیارے بچو:نیا سال مبارک۔2020ء اپنے اختتام کو پہنچا اور 2021ء شروع ہوگیا ہے۔2020ء ’’کورونا‘‘ جیسی مہلک بیماری کا سال رہا۔ لاک ڈاؤن اور اسکولوں کی بندش کی وجہ سے آپ نئے تعلیمی سلسلے ’’آن لائن ایجوکیشن سسٹم ‘‘ سے روشناس ہوئے۔ جس میں آپ نے کمپوٹر ، لیپ ٹاپ اور موبائل سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے تدریسی سلسلے کو جاری رکھا۔ بغیر امتحان دیئے اگلی کلاس میں ترقی یقیناً آپ کو پسند نہیں آئی ہوگی۔ ۔ 2021ء میں بھی اس مرض سے نجات نظر نہیں آرہی۔

اب تو آپ بھی گھروں میں بیٹھے بیٹھے بے زار ہوگئے ہوں گے اور اسکول میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی یاد ستا رہی ہوگی۔ آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ دنیا اور خاص کر ہمارے ملک کو اس وباء سے نجات دلائے تاکہ اسکول دوبارہ کھلیں اور آپ آن لائن کی بجائے اپنی کلاسوں میں تدریسی عمل شروع کرسکیں۔

اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں

انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘

روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی

ای میل ایڈریس:

bachonkajangjanggroup.com.pk