حکمران غربت نہیں، غریب مٹانے آئے ہیں، مصطفیٰ کمال

January 02, 2021

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن بن گیا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ حکمران غربت مٹانے نہیں بلکہ غریب مٹانے آئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والی تاجر برادری کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران ہر شعبے میں ناکامی کے سبب معیشت اور ملک کے ساتھ بھیانک کھیل کھیل رہے ہیں جس کا ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اس حکومتی قدم کو عوام دشمن قدم بھی قرار دیا۔