نیوکراچی: گتے کے گودام میں آگ لگ گئی

January 02, 2021

کراچی کے علاقے نیوکراچی کی ایک رہائشی عمارت میں واقع گتے کے گودام میں آگ لگ گئی، عمارت میں رہائش پذیر افراد کو اہلِ علاقہ نے بحفاظت نکال لیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ایف میں واقع گتے کے گودام میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کے ذریعے بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔

گتے کا گودام 2 منزلہ رہائشی عمارت میں بنا ہوا تھا، اہلِ محلہ کی مدد سے عمارت میں رہائش پذیر افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


آگ بجھانے کے لیے 2 فائر ٹینڈر اور 1 واٹر بائوزر استعمال کیا گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔