مریم نواز نے ریلی میں مقتول اسامہ کیلئے آواز بھی اٹھائی

January 03, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کی ریلی میں اپنی تقریر کے دوران اسلام آباد میںپولیس کے ہاتھوںمارے جانے والے نوجوان اسامہ کے لیے آواز بھی اٹھائی ۔

بہاولپور میںنکالی گئی ریلی میں تقریر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد میں کل 22 سال کے نوجوان کو پولیس نے سامنے سے گولیاں ماردیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوان تحریک انصاف کا ماننے والا تھا، جعلی وزیراعظم کو آواز اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی۔

انہوںنے کہا کہ ہم نوجوان کیلئے آواز اٹھارہے ہیں جسے سڑک پر شہید کردیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شہید کردیئے گئے، کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی، کیا اس بےحس حکومت کو تبدیلی کہتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تم 2 لاکھ تنخواہ لیتے ہو اور 3 سو کنال کا محل چلاتے ہو، محل میں درجنوں نوکر رکھے ہوئے ہیں، یہ پیسا کہاں سے آتا ہے، علیمہ باجی نے کروڑوں کا پیسا وائٹ کروالیا۔

مریم نواز نے کہا کہ درخت کہاں لگے، کوئی نہیں جانتا، اربوں روپے کی بیرون ملک سے فنڈنگ ہوئی لیکن تحقیقات کو آگےنہیں بڑھنے دیتا۔