کراچی طیارہ حادثہ، تحقیقاتی بورڈ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

January 04, 2021

پی آئی اے کراچی ایئربس طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ایئرکموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ایئرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31 دسمبر کو ایئر فورس سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

طیارہ حادثہ کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹائے جانے پر ماہرین کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔