سندھ، سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کیلئے دوبارہ بند

January 04, 2021


کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 72 گھنٹے کے لیے دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں۔

سی این جی اسٹیشن مالکان کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے باعث پریشر میں کمی آرہی ہے۔

سی این جی کی بندش سے رکشہ، ٹیکسی ڈرائیور پریشان ہیں، ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ سی این جی بند ہونے سے ہم بیروزگار ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ غیر معینہ مدت کیلئے بند سی این جی اسٹیشن ہفتے کو صبح 8 بجے کھلے تھے تاہم آج پھر تین روز کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔