محمد عباس کی اسپیڈ کم ہو گئی ہے، عاقب جاوید

January 04, 2021

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ محمد عباس کی اسپیڈ کم ہو گئی ہےجس وکٹ پر باؤنس کم ہو وہاں عباس کی بولنگ اچھی ہوتی ہے۔

عاقب جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کا بولنگ ایکشن ریورس سوئنگ کے لیے موزوں ہے۔

اُنہوں نے بالر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شروع میں ہی بریک تھرو دلاتا ہے۔

عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم سلیکشن درست نہیں تو نتائج بھی اچھے نہیں آئیں گے۔