فوج کو شامل کرنے پر پینٹاگون کے 10 سابق سربراہوں کی ٹرمپ کو تنبیہ

January 05, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کے 10 سابقہ سیکریٹریز نے انتخابی دھوکا دہی کے دعووں کی پیروی میں فوج کو شامل کرنے کے اقدام کے خلاف امریکی صدر کو خبردار کردیا ہے کہ اس سے وہ اس ملک کو ʼخطرناک، غیر قانونی اور غیر آئینی مقامʼ پر لے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اور ریپبلکن، دونوں 10 سابقہ عہدیداروں نے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک آرا پر مبنی آرٹیکل پر دستخط کیے جس میں 20 جنوری کو پرامن طور پر اقتدار سے دستبرداری کے اپنے آئینی فرض کی تعمیل کرنے کے لیے ٹرمپ کی رضامندی پر واضح طور پر سوال اٹھایا گیا تھا۔