صبا قمر کا پھول بھیجنے والے ’گمنام مداح‘ کے نام پیغام

January 05, 2021

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے روزانہ کی بنیاد پر پھول بھیجنے والے گمنام مداح کے نام پیغام دیا ہے۔

صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر لال گلاب کے گلدستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح کو مخاطب کیا اور کہا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں میں استعمال کرتے ہیں۔‘

صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہیں، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں۔‘

صبا قمر نے آخر میں لکھا کہ وہ اپنے مداح کے جواب کی منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ صبا قمر گزشتہ چند روز سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر خوبصورت گلدستے کی تصاویر شیئر کر رہی تھیں۔

صبا قمر روزانہ ایک نا معلوم مداح کی جانب سے موصول ہونے والے گلدستے اور تحائف پر وہ ان کی مشکور بھی دکھائی دیتی تھیں۔