حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ٹیم کو جوائن کر لیا

January 07, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے لیے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا ۔

حارث رؤف گزشتہ شب نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ پہنچے۔

میلبرن اسٹارز کے آج برسبین ہیٹ کے خلاف میچ کے لیے حارث رؤف 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ حارث نےپہلے پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نمائندگی کی، سیریز کے بعد حارث رؤف پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے ۔