سیریز کیلئے کنڈیشنز مشکل تھیں، اسٹیفن فلیمنگ

January 07, 2021

سابق کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسٹیفن فلیمنگ کا کہنا ہے کہ سیریز کے لئے کنڈیشنز مشکل تھیں،قرنطینہ میں ٹریننگ نہیں ملی کم پریکٹس سے بھی فرق پڑا ہے۔

اسٹیفن فلیمنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایشیا سے آنےوالی ٹیموں کو مشکل پیش آتی ہے، پاکستان ٹیم کے اسٹار کھلاڑی ان فٹ رہے، ٹیم بیک فٹ پر رہی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا آپ دکھانے کا موقع ملا، اس ٹور کے پاکستان ٹیم کے لئے کچھ معاملات پازیٹو بھی رہے ہیں۔

اسٹیفن فلیمنگ نے کہاکہ پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے متاثر کیا،تنقید اپنی جگہ لیکن امید ہے غلطیوں سے سبق سیکھا جائے گا۔