مچ شہدا میں افغان شہری بھی ہیں، طاہر محمود اشرفی

January 08, 2021

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مچ شہداء میں افغان شہری بھی ہیں جن کے جسد خاکی افغانستان نے مانگے ہیں، وزیر اعظم عمران خان تدفین کے بعد متاثرہ لوگوں کے گھروں میں جائیں گے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے بحریہ آرچرڈ فیز 4 جی ون میں جامع مسجد ریاض کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری والے پاکستانی بھائی ہیں، انسان ہیں ۔

طاہر اشرفی کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کامعاملہ عالمی مسئلہ ہے ، ہم سب نے مل کر پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اب بھی اسے ناکام بنائیں گے۔

جامع مسجد ریاض کے افتتاح سے متعلق ان کاکہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کی تمام مساجد خوبصورت اور اپنی مثال آپ ہیں ، ان مساجد سے وحدت اتحاد اور انسانیت کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا۔