علی زیدی نے مچھ متاثرین کیلئے تیار معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کردیا

January 08, 2021


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سانحہ مچھ متاثرین کے لیے تیار کیا گیا معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کردیا۔

علی زیدی نے لکھا کہ یہ رہے مطالبات اور یہ رہا معاہدہ جو پچھلے 2 دن سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکاسکتا،تاہم معاوضےکی رقم کافی بڑھادی ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پہ سیاست کررہےہیں؟