کپل شرما کے ساتھ چھ کروڑ روپے کا فراڈ، مقدمہ درج

January 08, 2021

کپل شرما شو کے میزبان اور بھارتی کامیڈین کپل شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ کار ڈیزائنر دلیپ چھابڑیا نے انکے ساتھ پونے چھ کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چھابڑیا نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انھیں (وینیٹی وین) انٹرٹینمنٹ سسٹم لگا ورک اسٹیشن وین فراہم کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ممبئی پولیس کے کرائم اینٹلی جنس یونٹ نے کپل شرما کو جعلی رجسٹرڈ کار پکڑنے کے حوالے سے طلب کیا۔

اس نئی صورتحال کے بعد پولیس دلیپ چھابڑیا اور اسکی کمپنی کے خلاف کامیڈین کپل شرما کے ساتھ تقریباً پونے چھ کروڑ روپے کی چیٹنگ اور خوردبرد کا کیس رجسٹر کریگی، اس حوالے سے کپل شرما نے اپنا بیان ممبئی پولیس کی کرائم اینٹلی جنس یونٹ کو دیدیا ہے۔