بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیروڈکر کی دبئی میں کورونا ویکسی نیشن

January 08, 2021

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیروڈکر جنھوں نے کئی معروف ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے وہ بالی ووڈ کی پہلی سلیبریٹی ہیں جنھیں کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

دبئی میں موجود شلپا شیروڈکر کو گزشتہ روز ویکسین لگائی گئی۔

سال 1989 سے 2013 تک بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فعال رہنے والی اور کئی اچھی فلموں جن میں ہم، گوپی کشن، کشن کنیا، خدا گواہ میں کام کرنے والی شلپا نے ویکسین لگائے جانے کے بعد اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

اس تصویر انھوں نے اپنے بازو پر ایک چھوٹا سا بینڈیج لگا رکھا ہے اور انھوں نے اسکے لکھا کہ، انکی ویکسی نیشن ہوگئی ہے اور وہ بالکل محفوط ہیں، یہاں عرب امارات میں نئے نارمل انداز میں، 2021 شکریہ۔