سینٹر رحمان ملک کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

January 09, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر رحمان ملک کی بڑی بہن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں سیالکوٹ میں 10بجے ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق رحمان ملک کی ہمشیرہ کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔

رحمان ملک نے دوستوں اور ساتھیوں سے کورونا وائرس کی وباء کے سبب سیالکوٹ نہ آنے کی درخواست ہے۔