لاہور، چینی کے بعد اب گھی کی قیمتوں میں اضافہ

January 09, 2021

صوبائی دارالخلافہ لاہور میں چینی کے بعد اب گھی کی قیمتیں بھی بڑھنے لگی ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گھی کےمختلف برانڈزکی قیمت میں 20 سے40 روپے کلو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی کی قیمت220 روپےسےبڑھ کر240 سے 265 روپےکلو تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی ملزمالکان اورڈیلرزنےسپلائی کم کر کے گھی کی قیمت بڑھائی، شہر میں دو تین روز سےگھی کی سپلائی نہیں دی جارہی۔