ملک کے مختلف حصوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی

January 11, 2021

بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

صوبے کے تمام 33 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

5سال تک کی عمر کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق پولیو وائرس کی موجودگی اور پولیو ویکسین پلانے کے حوالے سے انکاری والدین کے باعث بچوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں، تاہم وہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔