نادیہ خان نے ولیمے کی ویڈیو بھی جاری کردی

January 11, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ولیمے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

ولیمے میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، جس میں انتہائی دلکش دکھائی دیں۔


نادیہ خان نے ویڈیو جاری کرنے سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی کیپشن میں لکھا تھا جلد ولیمے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کروں گی۔

نادیہ خان کے ولیمے کی ویڈیو میں تصاویر کا سلائڈ شو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں ان کی شوہر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ تصاویر ہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ خان نے اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر شادی اور بچوں سے متعلق وضاحت اور شوہر کا تفصیلی تعارف بھی کرایا تھا۔