لیسکو نے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی فی الحال بند کر دی، لیسکو ذرائع

January 11, 2021

ملک بھر میں بجلی کا بحران حل نہ ہوسکا، پاور ہاؤسز سے جنریشن پوری نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی فی الحال بند کر دی ہے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں سے ملنے والی بجلی گھریلو صارفین کو منتقل کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو میں اس وقت ایک ہزار میگاواٹ سے زائد کا شارٹ فال ہے۔