• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسکو پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، نیپرا

جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران کرنٹ لگنے سے 26 افراد کی ہلاکت کے معاملے پر  نیپرا نے  پیسکو پر جرمانہ عائد کردیا، نیپرا نے پیسکو پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا کہ بجلی سے26 افراد کی ہلاکت پر نیپرا نے 2 ممبران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 میں سے 14 اموات میں پیسکو قصور وار قرار پایا گیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔


اعلامیے میں کہا گیا کہ پیسکو ضابطہ اخلاق، حفاظتی معیار برقرار رکھنے کیلئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ پیسکو بروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کو دینے میں بھی ناکام رہا، نیپرا نے  پیسکو کو سوگوار خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین