تاریخی عمارتوں پر رنگ کی جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت ایکشن میں آگئی

January 11, 2021

برنس روڈ پر واقع ہیریٹیج بلڈنگز کو رنگ کرنے کی جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت ایکشن میں آگئی۔

شہر کے معروف علاقے میں واقع قدیم اور تاریخی عمارتوں کو رنگ کرنے کے معاملے کا صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے نوٹس لے لیا۔

سندھ حکومت نے ان قدیم تاریخی عمارتوں کے پرانے رنگ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سردار شاہ نے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو برنس روڈ پر خلاف قانون تاریخی ورثے پر رنگ و روغن کرنے کا معاملے دیکھے گی۔

کمیٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آرکیالاجی کی سربراہی میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے کہا کہ ہیریٹیج بلڈنگز پر سول سوسائٹی نے بغیر اجازت کے رنگ کیا تھا، جسے ڈی کلر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برنس روڈ پر واقع ان تاریخی عمارتوں کو ڈی کلر کرنے کا کام فوری طور پر شروع ہوگا۔