کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب ندی سے تشدد زدہ لاش برآمد

January 12, 2021

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے الآصف اسکوائر کی طرف جاتے ہوئے ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔


ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کی عمر 20 سال ہےتاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، پوسٹ مارٹم میں ہی موت کا سبب سامنے آئے گا۔