• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اورنگی کے پلاٹ سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پلاٹ سے بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر کے بلاک A کے قریب پلاٹ سے 1 دن پرانی بچے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بچے کی شناخت 13 سالہ عباس ولد عزت گل کے نام سے ہوئی ہے۔


ذرائع کے مطابق بچے کے قتل کے محرکات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین