پریانکا چوپڑا کی 21 سال پُرانی تصویر وائرل

January 12, 2021

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 21 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سال 2000ء میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح مقرر ہونے والی پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی 21 سال پُرانی تصویر پوسٹ کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں پریانکا چوپڑا کافی دُبلی پتلی نظر آرہی ہیں جبکہ اُنہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب کیا ہوا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اس تصویر میں اُن کی عُمر 17 برس ہے یعنی یہ تصویر اُن کے مس ورلڈ منتخب ہونے سے ایک سال پہلے کی ہے۔‘

بھارتی اداکارہ کی اس یادگار تصویر کو اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔