• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ملالہ پر فخر ہے، پریانکا چوپڑا

بھارتی فلم اسٹار پریانکا چوپڑا نے خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم، پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی آکسفورڈ سے گریجویشن کی ملنے والی ڈگری کو اُن کے لیے بہترین اچیومنٹ قرار دے دیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل ہونے اور ڈگری کی تکمیل پر پریانکا چوپڑا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملالہ یوسف زئی کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ملالہ کے ہمراہ 2017 کی یادگار تصویر شیئر کی جب اُنہوں نے پہلی مرتبہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی تھی۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ملالہ آپ کو آکسفورڈ سے گریجویشن مکمل کرنا مبارک ہو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’آکسفورڈ سے آپ کا فلسفہ، معاشیات اور سیاست میں ڈگری حاصل کرنا ناقابل یقین کامیابی ہے۔‘

پریانکا چوپڑا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ پر بےحد فخر ہے۔‘

واضح رہے کہ ملالہ گزشتہ دنوں ہی آکسفورڈ سے گریجویشن مکمل کی ہے اور اس موقع پر اُنہوں نے ٹوئٹر اور فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ نسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ اس کامیابی پر خوشیاں مناتی نظر آئیں۔


ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے لکھا تھاکہ اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہورہا ہےکیونکہ انہوں نے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنا ڈگری پروگرام مکمل کرلیا ہے۔

ملالہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اُنہیں گریجویشن مکمل ہونے پر مبارکباد دی تھی۔


تازہ ترین