سجل اور احد کے دبئی میں سیرسپاٹے، ویڈیو وائرل

January 12, 2021

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی دبئی میں بوٹ سرفنگ کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

معروف اداکارہ سجل اور اداکار و گلوکار احد رضا میر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ دبئی میں سیر سپاٹے کرتے ہوئے گھومتے پھرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیو میں سجل اور احد رضا میر نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں اور دونوں ہی اپنے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب تعریفیں بھی بٹور رہے ہیں۔

احد رضا میر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختص سی ویڈیو اور تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اور سجل علی خوبصورت نیلے پانیوں پر بوٹ سرفنگ کر رہے ہیں۔


دوسری جانب سجل علی نے اپنی اسکارف میں ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ صحرا میں دبئی کی سردی اور سورج کی روشنی انجوائے کرتی نظر آ رہی ہیں۔


سجل علی حجاب میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں جبکہ اُن چہرے پر پڑتی سورج کی روشنی ان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیو پر اب تک مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔


واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کر لی تھی۔

اپنی شادی کا اعلان اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیا تھا۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔