• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل کی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم کونسی ہے؟

پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم کے بارے میں مداحوں کو بتا دیا۔

حیرت انگیز اداکاری سے لاکھوں دِلوں پر راج کرنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں اُنہوں نے ہالی ووڈ فلم ’انٹر اسٹیلر‘ کےپوسٹر کی تصویر شیئر کی۔

سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ’انٹر اسٹیلر اُن کی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم ہے۔‘

اداکارہ نے فلم ’انٹر اسٹیلر‘ کے پوسٹر کے ساتھ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ ’انٹر اسٹیلر‘ ایک سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم ہے جو سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں اُن سائنسدانوں کو دِکھایا گیا ہے جو دُنیا کو تباہی سے بچانے کے لیے دوسری دُنیاؤں کا سفر کرتے ہیں اور اس دوران اُن سائنسدانوں کو غیر متوقع صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار کرسٹوفر نولن ہیں جبکہ میتھیو مکانہے، اینا ہیتھوے، جیسیکا چیسین، بل ارون، ایلن برسٹن اور مائیکل کین نے’انٹر اسٹیلر‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قمیض شلوار دوپٹہ اور چوڑیاں پہنے دیسی لُک میں اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔


اداکارہ اپنی نئی تصویروں میں انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں کہ سجل کی خوبصورتی نے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔

تازہ ترین