FIA کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ

January 12, 2021

حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ آج وزارتِ داخلہ کی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کے فیصلے کی سمری کی منظوری دے گی۔

وزارتِ داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہورکے دفتر کو پولیس اسٹیشن کا درجہ دینے کی درخواست کی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی سمری کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکلز کام کر رہے ہیں۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکلز فراڈ، منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی جیسے جرائم کو ڈیل کرتے ہیں۔

سمری میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور کے علاوہ تمام کمرشل بینکنگ سرکلز کو پولیس اسٹیشنز کا درجہ دیا گیا ہے۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور کمرشل بینکنگ سرکل کو بھی پولیس اسٹیشن کا درجہ دیا جائے، اسے پولیس اسٹیشن کا درجہ دینا قانونی ضرورت ہے۔